• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،مختلف واقعات میں دو لڑکیاں اغوا،مقدمات درج

سیالکوٹ(نما ئند ہ جنگ ) مختلف واقعات میں دو جواں سالہ لڑکیاں اغوا۔ موضع سیان کے رہائشی محنت کش محمد عارف کی 20سالہ بیٹی (ر)کو اہلخانہ کی عدم موجودگی میں ملزمان ظاہر محمود ،محمد عمران نے تین نامعلوم ساتھیوں کی مددسے اغوا کرلیا جبکہ موضع جامکے چیمہ کی رہائشی خاتون عابدہ پروین کی 16سالہ بیٹی (ع) کو بھی اہلخانہ کی عدم موجودگی میں ملزمان ارسلان ،طیب نے دو نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے اغوا کر لیا۔ تھانہ ستراہ اور موترہ پولیس نے مغویان کے والد اور والدہ کی درخواستوں پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
تازہ ترین