بہاولنگر پولیس نے 4سالہ بچے کو امام مسجد قرار دیتے ہوئے اس پر پنجاب ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کردیا، مجسٹریٹ نے فوری طور پر بچے کا نام ایف آئی آر سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
تھانہ سٹی چشتیاں پولیس نے اسکول والی بستی تاج سرور کالونی کی مکی مسجد میں لاؤڈ اسپیکرپر اونچی آواز میں اعلانات کرنے کے جرم میں 4سالہ حمزہ کو امام مسجد بناتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔
پولیس اہلکار حمزہ کے والد پر بچے کو پولیس کے حوالے کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔
کمسن بچے حمزہ کا والد بچے کو لے کر چشتیاں کے مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پہنچ گیا، مجسٹریٹ نے فوری طور پر بچے کے نام کو ایف آئی آر سے خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔
پولیس نے 4سالہ حمزہ کا نام تو ایف آئی آر سے خارج کر دیا لیکن اب اس کے باپ محمد فاروق کا نام ایف آئی آر میں درج کر لیا ہے۔