• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشی پانی کی نکاسی کیلئے نالوں کی تعمیر جلدمکمل کی جائے، ڈی سی گجرات

گجرات(نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی ہے کہ سٹی روڈ پیکج کے تحت سٹرکوں کی تعمیر کا کام تیز کیا جائے، شہر سے برساتی پانی کے نکاس کیلئے سیوریج نالوں کے جاری منصوبوں کی فوری تکمیل، جیل چوک سے بھمبر نالہ تک سیوریج سکیم کے میگا پراجیکٹ کے حوالے سے ابتدائی کام بلاتاخیر شروع کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترقیاتی محکموں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سٹی پیکج کے تحت حکومت نے 10کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں جبکہ ضرروت پڑنے پر مزید فنڈز بھی فراہم ہو سکتے ہیں۔ انہو ں نے ہدایت کی کہ روڈز ڈیپارٹمنٹ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ روڈسمیت پیکج میں شامل تمام سڑکوں کی تعمیر کے کام کا بلا تاخیر آغاز کرے تاکہ ان علاقوں کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے نکاسی آب کیلئے انکی صفائی کرکے میونسپل کارپوریشن کے حوالے کیا جائے۔
تازہ ترین