پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر کوچز کو برطرف کیا تو فیڈریشن کی اپنی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان اٹھیں گےجبکہ ٹیم مینجمنٹ خود مستعفی ہونے کی خواہش مند ہے۔
لندن میں ہونے والی ہاکی ورلڈ لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے ناقص ترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ قومی ٹیم نے دس ٹیموں کے ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی اور ورلڈ کپ کے لیئے کوالیفائی کرنے کا براہ راست موقع بھی گنوا دیا۔
ہاکی ٹیم کی ناقص ترین کارکردگی کی وجہ سے فیڈریشن اور ٹیم انتظامیہ کو سخت تنقید کا سامنا ہےاور فیڈریشن پر تبدیلیوں کے لیئے دباو بڑھتا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈریشن خواہش مند ہے کہ ٹیم انتظامیہ خود مستعفی ہو جائےتاکہ فیڈریشن کو برطرف کرنے کا موقع نہ ملے ۔اگر برطرف کیا گیا تو فیڈریشن پر اس کی اپنی کارکردگی کی وجہ سے کئی سوالات اٹھیں گے۔
دوسری جانب فیڈریشن کچھ سینئر کھلاڑیوں کو بھی واپس لانا چاہتی ہے لیکن سینئر کھلاڑی موجودہ کوچز کے ساتھ کام کرنے لیے رضا مند نہیں ہیں۔