• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات ،ٹیچنگ ہسپتال کامنصوبہ منظوری کیلئے حکومت کوبھجوانےکافیصلہ

گجرات (نمائندہ جنگ)نواز شریف میڈیکل کالج کیساتھ 600بیڈ کے ٹیچنگ ہسپتال کیلئے پراجیکٹ منظوری کیلئے فوری حکومت پنجاب کو بھجوایا جائیگا، عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں زیر تعمیر 2نئے بلاکس کی تعمیر آخری مراحل میں ہے، دونوں بلاکس کا افتتاح 14اگست کیا جائیگا، یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل کالج کیساتھ ٹیچنگ ہسپتال کی تعمیر کیلئے 20ایکٹر اراضی پہلے ہی موجود ہے، ٹیچنگ ہسپتال کے تعمیر سے جہاں نواز شریف میڈیکل کالج کے اساتذہ و طلبہ کو سہولت میسر ہوگی وہیں ضلع میں بڑے ہسپتال کی تعمیر سے عزیز بھٹی شہید ہسپتال پر بوجھ کم ہو گا۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو ہدایت کی کہ منصوبے کے تخمینہ جات کی تیاری کا کام اپنی زیر نگرانی مکمل کرائیں اور اس حوالے سے جامع کیس تیار کرکے حکومت کو بھجوایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل کالج اکیڈمکس بلاکس کی تعمیر کے منصوبے پر ابتک1ارب روپے سے زائد خرچ ہو چکے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ مختلف آلات کی خریداری کیلئے مختص بجٹ کے بروقت استعمال کیلئے ضروری اقدامات کیےجائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلالپور جٹاں سے یونیورسٹی روڈ کو دو رویہ کرنے کے منصوبہ میں توسیع کرکے اسے نواز شریف میڈیکل کالج تک تعمیر کیا جائے گا ۔
تازہ ترین