بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تمام اداروں کو سول ڈیفنس انتظامات کرنے کا حکم ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاول پوررانا محمد سلیم افضل نے سول ڈیفنس کنٹرولر بہاول پور کی حیثیت سے تمام صنعتی، تجارتی، سرکاری، خود مختار اور نجی دفاتر وادارہ جات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ آگ لگنے کے ممکنہ حادثات کی پیشگی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدامات کی فوری طور پر تکمیل کو ممکن بنائیں۔ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل نے اس سلسلہ میں سول ڈیفنس آفیسر مسز فریحہ جعفر کو ہدایت کی ہے کہ اس حکم نامہ پر فوری طور پر عملدرآمد کے لئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں، تاکہ تمام پبلک، پرائیویٹ ونجی املاک اور لوگوں کی زندگیوں کو آگ کے ممکنہ خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔ اپنے اپنے اداروں میں شیڈول سیکنڈ کے مطابق حفاظتی انتظامات مکمل نہ کرنے والے مالکان وانتظامیہ کے خلاف چالان مرتب کر کے مجاز عدالتوں میں پیش کئے جائیں گے۔