• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رویوں کا جارحانہ پن ماضی سے سبق نہ لینے کے مترادف ہے‘صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ قول و فعل کا تضاد اور رویوں کا جارحانہ پن اپنے ہی ماضی سے سبق نا لینے کے مترادف ہے جن کی تربیت ہی آمریت کی چھتری تلے ہوئی ہو انہیں حصول اقتدار کا قرض اتارنے کیلئے اپنے آقائوں کی جانب سے کھینچی لکیر پر چلنا ہی پڑتا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا قومی المیہ بن چکا ہے کہ حقیقی سیاسی قوتوں جو آمریت اور استحصالی قوتوں سے نبرد آزما ہیں انہیں ختم کردینے میں ناکامی کے بعد سیاسی جماعتوں میں نقب لگا کر داخل ہونے والے آج مالک ٹھہرا دیئے گئے ہیں صادق عمرانی نے کہا کہ نادیدہ قوتوں کی جانب سے قوم کو جس سیاسی کلچر سے متعارف کروایا جارہا ہے اس کے بھیانک نتائج سیاست اور جمہوریت سے قوم کو متنفر کردینے کیلئے کافی ہیں۔
تازہ ترین