ملتان(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لا ہو ر کے تحت صوبہ بھر کے میڈیکل وڈینٹلکالجوں میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ 20 اگست کو ہو گا جو ملتان سمیت 13شہروں میں بیک وقت شروع ہو گا ،جنوبی پنجاب کے 4 شہروں ملتان ،ڈیر ہ غازی خان ،بہاولپور اور رحیم یار خان اور وسطی پنجاب کے 7 شہروں لا ہور ،فیصل آباد ،گجرات ،گوجرانوالا ،سرگودھا ،ساہیوال ، سیالکوٹ اور شمالی پنجاب کے 2 شہروں راولپنڈی اور حسن ابدال میں انٹری ٹیسٹ سینٹر بنا ئے گئے ہیں ،یہ بات انٹری ٹیسٹ کے سلسلے میں نشتر آڈیٹوریم میں ہونے والے تعارفی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یوایچ ایس لاہور کے نمائندے پروفیسر ڈاکٹر ندیم افضل نے بتائی ،انہوں نے بتایا کہ ہر درست جواب پر 5 نمبر دیئے جائیں گے اور ہر غلط جواب پر ایک نمبر کاٹ لیا جائے گا امیدوار کو ٹیسٹ کے روز ایک گھنٹہ قبل متعلقہ سنٹر پر پہنچنا ہو گا ،سوا8 بجے سنٹر کو سیل کردیا جائے گا،سنٹر میں اسلحہ ،موبائل فون ، ٹیب ،کیلکولیٹراور نصابی کتب لانا ممنوع ہو گی۔