• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کوالیفائر، بھارت کا پاکستان سے میچ فکسنگ کی کوشش کا الزام

نئی دہلی ( جنگ نیوز) بھارتی کھیلوں کے حکام کو شایدپاکستان سے خدا واسطے کا بیر ہوگیا ہے۔ دشمنی میں ہوش کھودینے والے بھارت نے اب تازہ وار کرتے ہوئے بلاواسطہ طور پر پاکستان ہاکی فیڈریشن پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہاکی انڈیا نے ایف آئی ایچ کو باقاعدہ شکایت کی ہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ کے پاکستان کے خلاف پہلے میچ کو فکس کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔

بھارت نے میزبان انگلینڈ ہاکی آفیشلز سے بھی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ ایونٹ میں بھارتی ہاکی ٹیم کے منیجر جگ راج سنگھ نے انتہائی مضحکہ خیز موقف اپنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ لندن میں ورلڈکپ کوالیفائرز میں یارکشائر پولیس نے عین پاکستان کے خلاف میچ سے قبل سابق کپتان سردار سنگھ سے پوچھ گچھ کیلئے کیوں بلایا گیا۔ ان کے خلاف ایک سال پہلے انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والی بھارتی نژاد خاتون ہاکی پلیئر نے لندن میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی رپورٹ درج کرائی تھی، اسی خاتون نے اب یہ کیس لیڈز میں بھی درج کرادیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ درخواست کنندہ کو مبینہ طور پر برطانیہ کے ایک پاکستانی نژاد ممبر پارلیمنٹ نے اکسایا تھا کہ پاکستان بھارت میچ سے عین قبل پولیس کو شکایت درج کی جائے۔ ہاکی انڈیا کی درخواست کے بعد ایف آئی ایچ اب میزبان ہاکی انگلینڈ کو معاملے کے انکوائری کیلئے کہے گا۔

تازہ ترین