شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)حکومت پنجاب نے سرگودھا روڈ پر ریلوے پھاٹک ہرن مینار روڈ کے قریب واقع علاقہ کو کچی آبادی ڈکلیئر کردیا ہے اور اس بارے میں ڈائریکٹر جنرل کچی آبادیز محکمہ کالونیز پنجاب کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق یہ اراضی محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق موضع غازی مینارہ اربن میں صوبائی حکومت کی ملکیت ہے اور کچی آبادی میں شامل کی جانے والی اراضی ایک کنال 18مرلے ہے جہاں پر 10یونٹس ہیں۔