شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )شیخوپورہ میں دارالامان بنانے کے لئے تجویز کی جانے والی 5کنال اراضی سروسز کلب کی نکل آئی ہے جسکی بنا پر محکمہ مال نے دارالامان کی تعمیر کے لئے متباد ل اراضی تجویز کردی ہے اوراس بارے میں بورڈآف ریونیوپنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ دارالامان کئی برس سے کرایہ کی عمارت میں چل رہاتھا جس کے بارے میں شکایات بھی حکام کو موصول ہورہی تھیں جس کی بناپر سروسز کلب کے نزدیک سرکاری اراضی پر دارالامان بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔