کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں سے برطرفی کا پرویز مشرف کا قانون ختم کرنے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے ،ایڈوکیٹ جنرل سندھ ضمیرحسین گھمرو نے ریموول فرام سروس آرڈیننس (آر ایس او) 2000 ء ختم کرنے کے لئے محکمہ قانون کو خط لکھ دیا ،سندھ اسمبلی آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے قانون سازی کیے جانے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ آر ایس او2000 پرویز مشرف کے دور میں متعارف کروایا گیا تھا، جس کے تحت کسی ملازم کا موقف سنے بغیر اسے ملازمت سے فارغ کیا جاسکتا ہے،وفاق 2010 میں پنجاب ،خیبر پختونخوا ،بلوچستان اس قانون کو 2011 میں ختم کرچکا ہے۔