• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، مقررین

لندن (پ ر) پی پی پی برطانیہ کے تحت یوم سیاہ کی تقریب ریڈنگ میں سابق صدر سائوتھ زون میاں سلیم کے زیراہتمام منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی محسن باری سابق صدر پی پی پی برطانیہ تھے۔ تقریب کا آغاز امجد تارڑ نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ تقریب میں میاں افضل خالد، ابرار میر، خادم حسین ناصر، مسعود بخاری، شفیع کامریڈ، ڈاکٹر خالد باجوہ، حبیب رشید، محمد شریف، یونس آفریدی، عرفان خان، راحیلہ باجوہ، چوہدری قربان حسین، شاہجہان احسن اور دیگر کارکنان نے شرکت کی مقررین نے آمر ضیاء الحق کے غیر جمہوری قبضے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 40سال پہلے والے تکلیف دہ عمل سے پاکستان آج تک نہیں نکلا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ دیا تاکہ جمہوریت قائم رہے۔ ہمیں پروگریسو معاشرہ اور پاکستان چاہیے، تاکہ ہم قائداعظم کے پاکستان کو دنیا میں عزت دلا سکیں۔ شہید بھٹو اور شہید بے نظیر بھـٹو کی پاکستان اور جمہوریت کیلئے قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی اور پیپلز پارٹی کا ایک ایک جیالہ بھٹو ازم پہ کام کرتے ہوئے جمہوریت کو مضبوط کرے گا۔ آج مخالف بھی پیپلز پارٹی کی قربانیوں کی بات کرتے ہیں اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو چاروں صوبوں کی مضبوط زنجیر بنائیں گے۔ ہم سب کو جمہوریت کی خاطر ایک ہونا پڑے گا تاکہ ملک مضبوط اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو، آخر میں پاکستان کی ترقی، سلامتی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے دعا کی گئی۔

تازہ ترین