شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم نے ویٹرنری ڈاکٹر واصف علی کی نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے بائی پاس چوک بھکھی روڈ پرایک رکشہ کو روک کراس میں لائی جانے والی مردہ بھینس کو اپنی تحویل میں لے لیا اس دوران رکشہ کا ڈرائیور اور دوقصاب فرار ہوگئے جو محکمہ لائیوسٹاک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں قصاب مردہ بھینس کو شیخوپورہ میں گوشت اور قیمہ بناکر فروخت کرنے کی خاطر لارہے تھے۔