سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)ضلعی حکومت مون سون سے قبل برساتی نالہ پلکھو کی مکمل صفائی ستھرائی نہ کروا سکی ، سیلاب کی صورت میں درجنوں دیہات اور فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ۔ جموں کشمیر سے آنے والا برساتی نالہ پلکھو ہر سال سیلاب کے دنوں میں تباہی کا سبب بنتا ہے اور ضلعی انتظامیہ اس نالہ کی صفائی نہ کروا سکی جبکہ برسات سر پر ہونے کےباوجود انتظامیہ اس سلسلہ میں کوئی اقدامات نہیں کر رہی، اس کے علاوہ نالہ بھیڈ کی صفائی کا عمل بھی نہ ہو سکا ہے ۔ ٹی ایم اے اور دیگر اداروں کے اہلکارصرف محدود سطح پر کرین سے معمولی صفائی کر کے حکام کو رپورٹ کرتے ہیں ۔ سیالکوٹ سے گزرنے والے نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہری حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔