• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی گئی، فاروق ستار

Ps114 By Election Rigged Says Farooq Sattar

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی گئی۔

انہوں نے ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد محمود آباد میں الیکشن آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے بہت سے لوگ گرفتار ہوئے۔


فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے ہی پری پول رگنگ کی نشاندہی کی تھی ،پیپلز پارٹی کے کارکنان کے رشتے داروں کوپکڑا گیا مگر گرفتار کرنے سے معاملہ حل نہیں ہوتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پیچھے مڑ کر دیکھنے والے نہیں، قانونی معاملات دیکھنے والی ٹیم موجود ہے،پولنگ اسٹیشنوں میں جو ووٹ ڈالےگئے ان کا کیا ہو گا ؟ اس بات کا الیکشن کمیشن کو ہمیں جواب دینا ہوگا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ بائیکاٹ کی اپیل کے باوجود ہمیں ماضی سے زیادہ ووٹ پڑا ہے،ایم کیو ایم کو 18ہزار سے زائد ووٹ ملے، جو بڑی بات ہے،ایم کیو ایم کو 22یا 23اگست کے بعد سب سے زیادہ ووٹ پڑے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجموعی طور پر پولنگ کا عمل بہتر ہوا ہے، ہرووٹر نے اپنی جماعت کو ووٹ ڈالا، ضمنی انتخاب میں 28فیصد ٹرن آؤٹ جمہوری عمل کی کامیابی ہے۔

ادھر کراچی میں شکست کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہو گئے، یہ لڑائی منظور کالونی میں ایم کیو ایم پاکستان کے الیکشن کیمپ پر ہوئی۔

تازہ ترین