گجرات(نمائندہ جنگ)سیکرٹری زکوۃ پنجاب حسن اقبال نے ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کے ہمراہ فلڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا ، ضلع میں دریاؤں اور برساتی نالوں میں ممکنہ سیلاب سے بچاؤ، ریسکیو و ریلیف کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا،اے ڈی سی واصف رحمان، اے سی گجرات ظہیر عباس چٹھہ، ڈی او ایمرجنسی ملک عبدالرشید، آئی ٹی آفیسر دانش مرزا، سول ڈیفنس آفیسر منشااللہ بٹ بھی موجود تھے۔