ڈیس روسس، فرانس(نیوز ڈیسک) نوجوان فرنچ سائیکلسٹ للیان کیملجین نے ٹورڈی فرانس ریس کا آٹھواں مرحلہ جیت لیا، ہالینڈ کے روبرٹ گیسنگ نے دوسری جبکہ گولیم مارٹن نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اس مرحلے سائئیکل سواروں نے پہاڑی راستے میں 187.5کلو میٹر کا فاصلہ سے کیا، برطانوی رائیڈر کرس فردم نے مجموعی برتری قائم رکھتے ہوئے یلو جرسی پرقبضہ برقرار رکھا ، کرینیٹ تھامس کا دوسرا اور اطالوی رائیڈر فابیو ایرو کا تیسرا نمبر ہے۔