پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے شو کے دوران اپنے شوہر کے کپڑے پہننے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔
فضا علی ان دنوں اپنی تیسری شادی کے بعد سے شہہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے شوہر کے لباس میں فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو تنقید کی زد میں آ گیا۔
اب اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے شو کے دوران شوہر کے کپڑے پہننے کی وجہ بتا دی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ لباس میرے شوہر نے خاندان کے کسی تقریب میں پہنا تھا، میں نے اس لباس کا انتخاب اس وقت کیا جب وہ سو رہے تھے اور مجھے شو کے لیے نکلنا پڑا۔
فضا علی نے اپنے شو کے لیے شوہر کے کپڑے پہننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں یہ لباس پہن کر اپنے لیے شوہر کی حمایت محسوس کرنا چاہتی ہوں، میں بہادر ہوں، لیکن اب خود کو زیادہ مضبوط محسوس کر رہی ہوں اور یہ لباس ظاہر کرتا ہے کہ میں مسز اعجاز خان ہوں۔