• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کرکٹ بورڈ کا آسٹریلین ٹیم کی میزبانی کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی میزبانی کا اعلان کر دیا۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم رواں سال ستمبر میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے زمبابوے کا دورہ کرے گی، یہ میچز 15، 18 اور 20 ستمبر کو ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔

یہ سیریز آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہے۔

زمبابوے کرکٹ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد ون ڈے سیریز کے لیے زمبابوے کا دورہ کرے گی۔

آخری بار آسٹریلیا نے 2014ء میں ٹرائینگولر سیریز کے لیے زمبابوے کا دورہ کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید