سکھر میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایریگیشن کا بیراج سے نکلنے والی نہروں پر قائم تجاویزات کے خلاف آپریشن کے دوران علاقے کے لوگوں نے احتجاج کیا ،پتھراؤاور ہوائی فائرنگ سے کرین ڈرائیور سمیت 2افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ محکمہ ایریگیشن اور پولیس کی بھاری نفری نے ہیوی مشنری کی مدد سے سکھر بیراج سے نکلنے والی کیرتھر،دادو اور رائس کینال کے اطراف میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرکے 10سے زائدگھر گرادیئے،جس پر ڈنڈا بردار مظاہرین نے احتجاج کیا۔
مشتعل مظاہرین نے ہوائی فائرنگ کی اور پتھراؤ کیا جس سے کرین کے شیشے ٹوٹ گئے اور پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ،کرین ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ کشیدگی کے باعث آپریشن عملہ علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگیا ۔
مظاہرین نے سٹی بائی پاس پر ٹائر جلا کرروڈ بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثرہوئی ۔