• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی ہمارا جرم بن گئی،فیصلہ عوام کو کرنے دو، احسن اقبال

Development Became Our Crime Let The Decision Be Made To The People Ahsan Iqbal

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اوپرجارہاہے،ملک کی ترقی ہماراجرم بن گئی،مختلف سازشوں سے کوشش کی جارتی ہے کہ ترقی کا عمل سبوتاژ کیا جائے۔

اسلام آباد میں دیر پا ترقی میں نوجوانوں کا کردار کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو فیصلہ کرنے دو ، اگر ہم برے ہیں تو لوگ ہمارا بھی وہی حشر کریں گے جو زرداری کا کیاتھا۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ہونہار نوجوانوں کی موجودگی میں پاکستان کو کوئی نیچا نہیں دکھا سکتا،پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔

احسن اقبال نےکہا کہ حسین سہروردی سے نواز شریف تک کیوں پانچ سال پورے نہیں کرنے دیے جاتے، پہلے 58 ٹو بی تھی آج عدالتی 58 ٹو بی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملک 35سال مارشل لاوں کی نذرہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کرپش سے ایک دن میں 4ارب روپے کا نقصان ہوا،ملکی ترقی کےلیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہاکہ پاکستان ایک جذ بے کا نام ہے آٹھویں نمبر کی کرکٹ ٹیم ورلڈ چیمپین بن گئی، ہماری حکومت نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا۔

تازہ ترین