لندن (وقار زیدی) پاکستان سے آئے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی قیادت میں وفد نے ہائوس آف لارڈ کے پرتگالز ہائوس روم میں لارڈ نذیر احمد کی طرف سے دئیے گئے گئے استقبالیہ میں شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان میں انقلابی تبدیلی آنے والی ہے، تحریک انصاف کی جدوجہد عمران خان کی بے لوث قیادت میں پاکستان میں قانونی حکمرانی کا نیا دور آئے گا، وزیراعظم نوازشریف کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارا دورہ بہت کامیاب رہا۔ سپیکر اسمبلی اسد قیصر نے لارڈ نذیر اور ممبر پارلیمنٹ افضل خان کا استقبالیہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔