آپ آف لائن ہیں
اتوار 5؍شعبان المعظم 1439ھ 22؍اپریل2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
x

راولپنڈی میں منعقدہ کور کمانڈرز کانفرنس میں جو آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی زیر صدارت منعقد ہوئی اس پختہ عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاک فوج قومی مفادات کیلئے کی جانے والی کاوشوں کی معاونت جاری رکھے گی، یہ اس بات کا واضح اظہار ہے کہ ہماری مسلح افواج کے افسر اور جوان ملک کو درپیش داخلی و خارجی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ہر لمحے مستعد اور باخبر ہیں۔ پچھلے ہفتے فوجی دستوںسے ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی مفادات مقدم ہیں، ذاتی مفادات ان کے بعد آتے ہیں۔ کور کمانڈر کانفرنس میں آپریشن ردّالفساد میں ہونے والی پیش رفت اور بارڈر مینجمنٹ کی بہتری کیلئے افغانستان کے ساتھ فوج سے فوج کے روابط ، فلڈ ریلیف آپریشن کے لئے تیاریوں اور ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پاک فوج اس وقت گرد و پیش کے چیلنجوں، افغانستان سے دراندازیوں، آپریشن ضرب عضب اور ردّالفساد میں شمالی و جنوبی علاقوں اور ملک کے دوسرے صوبے میں دہشت گردوں کا بڑی حد تک صفایا کرنے کے بعد بچے کھچے اور باہر سے آنیوالے ایجنٹوں سے نمٹنے میں مصروف ہے۔ اس ضمن میں افغانستان کے ساتھ فوجی سطح پر تعاون حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کیخلاف مؤثر کارروائی ہو سکے۔ سرحدوں پر باڑ لگانے اور

x
Advertisement

چیکنگ کا نظام سخت کرنے کی تدابیر بھی کی جارہی ہیں مگر مشرق وسطیٰ میں ہونے والی تبدیلیوں اور بھارت اور اسرائیل کی سرپرستی میں کام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے مسلم ممالک خصوصاً پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوششیں ایسی نہیں ہیں جن سے پاکستانی قوم یا فوج آنکھیں بند کرسکے۔ اسی طرح قدرتی آفات مثلاً شدید بارشوں، طوفانی کیفیت اور سیلاب وغیرہ کے امکانات سامنے رکھ کر پیشگی احتیاطی تدابیر بھی کرنا ضروری ہیں۔ فوج تو ایک منظم ادارہ ہونے کی حیثیت سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش رہتی ہے مگر سول انتظامیہ کو بھی اپنے اداروں کو زیادہ فعال بنانا چاہئے تاکہ زمینی و آسمانی آفات کی صورت میں کسی بھی متوقع یا غیر متوقع صورتحال کا موثر مقابلہ کیا جا سکے۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں