گجرات،گوجرانوالہ ،وزیرآباد ،کامونکی ،سرا ئے عا لمگیر ،لالہ موسیٰ(نمائندگان جنگ،نامہ نگاران) گجرات،گوجرانوالہ ،وزیرآباد ،کامونکی ،سرا ئے عا لمگیراور لالہ موسیٰ میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔تاہم بارش سے نشیبی علاقےزیرآب آگئے اورپانی گھروں میں داخل ہوگیا۔شہریوں کے چہرے کھل اٹھےچند روز سے گرمی پڑنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامناتھا وزیر آباد میں بندسیوریج لائنوں کی وجہ سے شہرکے نشیبی اورگنجان آبادعلاقے زیرآب آگئے ۔ گلی کوچوں میں کئی فٹ پانی کھڑاہو گیا تمام راستے بنداورلوگ عملاًگھروں میں قیدہوکررہ گئے ۔ کامونکی میں موسلادھار بارش سے گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں۔پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا اور کاروباری مراکز بند ہوگئے۔جی ٹی روڈ پر بارش کے پانی کی وجہ سے بار بار ٹریفک معطل ہوتی رہی اور گاڑیاں بند ہوتی رہیں۔گوجرانوالہ میں بعداز دوپہر بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تیز ہوا چلنے سے کئی سائن بورڈ بھی زمین بوس ہو گئے لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں ، ہوٹلوں اور سیر گاہوں پر پہنچ گئی ۔سرا ئے عا لمگیر میں موسلا دھار بارش ہو نے سے گلی محلوں اور بازاروں میں سیوریج سسٹم کی بندش کے باعث پا نی جمع ہوگیا۔ لالہ موسیٰ میں بارش سے بیشتر محلوں میں پانی کھڑا ہو گیا اورنشیبی علاقے پانی سے بھرگئے ۔