گجرات(نمائندہ جنگ)جے آئی ٹی کی حکمران خاندان کے خلاف رپورٹ مکمل ہونے پرتحریک انصاف اورسول سوسائٹی کی جانب سے گونوازگو ریلی اورواک کااہتمام کیاگیا ریلی کی قیادت تحریک انصاف ضلع گجرات کے رہنماٹکٹ ہولڈرحلقہ این اے105الحاج محمد افضل گوندل نے کی ۔ریلی عثمان پلازہ سے شروع ہوئی اورکچہری پرختم ہوئی ریلی کے شرکاء نے کتبے،بینرزاٹھارکھے تھے جن پروزیراعظم سے استعفیٰ اورحکومت کے خلاف نعرے اورمطالبات درج تھے ۔تحریک انصاف سٹی رہنماء چودھری عاطف منورلکی،چودھری عمران وڑائچ راجیکی،احمد ندیم گجر،تنویرحسینی،ملک عبدالستار ودیگررہنما بھی اس موقع پرموجود تھے ریلی کے باعث جیل چوک سے لیکرکچہری چوک تک ٹریفک جام ہوگئی ریلی کے دوران سڑک سے گزرنے والے عام شہریوں نے ریلی کے شرکاء کے ساتھ نعرے بازی کاجواب دیکران سے یکجہتی کااظہارکی۔