• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ کے رہائشی کے اندھے قتل کاڈراپ سین ،دوست ہی قاتل نکلے

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں ایک ماہ قبل چارسدہ کے رہائشی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ٗمقتول کے دوست ہی اس کے قاتل نکلے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل انہیں علاقہ اچر میں کھیتوں سے لاش ملی تھی جسے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھابعدازاں لاش کی شناخت خان افضل سکنہ چارسدہ کے نام سے ہوئی تھی تاہم اس کے لواحقین نے کسی کے خلاف دعویداری نہیں کی تھی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی تھی دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہوا کہ خان افضل کو اس کے دوستوں رئوف سکنہ جاوید آباد اور عارف خان سکنہ پڑانگ نے افطاری کے بعد اچر بلایا اور ووہاںاسے فائرنگ کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی ۔متوفی کے لواحقین نے ملزموں کے خلاف دعویداری کردی ہے۔ پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں ۔
تازہ ترین