کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) ٹیکنیکل بورڈ بلوچستان کے نتائج کے مطابق انٹر کامرس کے سالانہ امتحان میں بلو چستا ن ریزیڈ نشل کا لج لورالائی نے صو بہ بھر میں بالتر تیب پہلی اور دوسری پوزیشنز حاصل کر کے ٹیکنیکل بورڈبلوچستان میںاپنی برتری کو برقرار رکھا ۔ ادارےکے کے تمام طلباء فرسٹ ڈویژن میں کامیاب ہوئے اور نتائج 100 فیصد رہے۔ ٹیکنیکل بورڈ بلوچستان کے طالب علم اسفند یار رول نمبر2001 جن کا تعلق ضلع لورالائی سے ہے نے 1150 نمبر لے کر بلوچستان بھر میںپہلی اور خالد خان رول نمبر2002ضلع لورالائی نے 1117 نمبر لے کر دوسری پوزیشن لے کر بلوچستان بھر میں اپنا ریکارڈ قائم رکھا ۔ طلباء نے اپنی کامیابی کا سہر اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعائوں کا نتیجہ بتایا اور ادارے کے پرنسپل ، اساتذہ اور دیگرا سٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔