• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ کرکٹ سٹیڈیم ٹرسٹ کیلئے تمام دکانوں سے ایک ہزار روپے ماہانہ لینے کا فیصلہ

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)شیخوپورہ کرکٹ سٹیڈیم ٹرسٹ کے اجلاس میں کرکٹ سٹیڈیم میں ترقیاتی کام کروانے کے لیے سٹیڈیم کی دکانوں کے تمام تاجروں سے ایک ہزار روپے ماہانہ ترقیاتی فنڈلینے کا فیصلہ کیا گیا، جو سٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر خرچ ہوگا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ کرکٹ سٹیڈیم سے فوری طور پر تمام تجاوزات ختم کروائیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کئی برس سے نامکمل پڑی ہوئی ہاکی گراؤنڈ اور جوائے لینڈ کے درمیان کی کروڑوں روپے کی اراضی کو ماہانہ کرایہ پر دیا جائیگا تاکہ سٹیڈیم کے فنڈز میں اضافہ ہوسکے اور کرکٹ سٹیڈیم کے لیے پچ کور بھی خریداجائیگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سٹیڈیم ٹرسٹ ارقم طارق ڈپٹی کمشنر نے کی اجلاس میں کرکٹ سٹیڈیم کو اپ لفٹ کرنے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوراؤ ریاض اعجاز خان چوہان کو متعددذمہ داریاں سونپی گئیں۔
تازہ ترین