شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)معلوم ہوا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ منظرعام پر آنے اور ممکنہ طور پر احتساب کا عمل شروع ہونے کی بناپر ضلع شیخوپورہ میں متعدد بااثرشخصیات اور تاجروں نے اپنی غیرمنقولہ املاک کو مختلف لوگوں کے نام منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔ضلع شیخوپورہ میں گذشتہ چند روز کے دوران غیر منقولہ املاک کی رجسٹریوں اور بیعہ ناموں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، ان شخصیات میں مختلف ادوار میں اقتدار میں رہنے والے سیاسی رہنما بھی شامل ہیں۔