سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھر ماربزرگ شہری ،خواتین اور بچوں کا گھر سے باہر نکلنا محال ہو گیا ۔علامہ اقبال چوک ،پیرس روڈ، نیکا پورہ،اسلام آبا دسمیت دیگر علاقوں اور محلوں میں آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں دھند ناتے پھر تے ہیں، نمازوں کے اوقات میں بھی آوارہ کتے گزارنے والوں کے لئے پر یشانی بنے ہوئے ہیں ،شہریوں نے ٹی ایم اے اور دیگر اعلی ٰحکام سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔