اپوزیشن رہنماخورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملازمین کی تنخواہیں اتنی کم ہیں کہ گھرکا چولہا جلانےکے لیےناکافی ہیں۔
اسلام آباد میں این سی ایچ ڈی کے ملازمین کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شا ہ کا کہنا تھا کہ ہم نے 80لاکھ غریب خواتین کو مالی امداد دی، تین لاکھ ستر ہزار ملازمین کو مستقل کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک کمیٹی بنائی جس نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنیکی سفارش کی،ہم نےملک میں غربت جاننےکےلیےسروے کرایا۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ اپنے دور میں ہم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کرایا اور ڈیلی ویجز پر کام کرنےوالوں کو مستقل کیا۔