• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکواش سیریز قومی کھلاڑیوں کے لئے سود مند ثابت ہوگی،قمر زمان

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے درمیان اسکواش سیریز قومی کھلاڑیوں کے لئے سود مند ثابت ہوگی۔پی ایس اے کا سیکورٹی نمائندہ یہاں پر موجود ہے وہ اس سیریز میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں‘ امید ہے پاکستان میں ان ایونٹس کے بعد پی ایس اے کے مقابلے دوبارہ بحال ہوں گے۔

قمر زمان نے کہا کہ پاکستان میں اسکواش کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے تاہم انہیں سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال قبل پاکستان میں پی ایس اے کے مقابلے بحال ہو چکے تھے۔ تاہم رواں سال ناگزیر وجوہات کی بنا پر پی ایس اے کے مقابلوں پر دوبارہ پابندی لگا دی ہے۔ ہم نے ملک میں پی ایس اے کے مقابلے دوبارہ بحال کرانے کے لئے انٹرنیشنل اسکواش فیڈریشن کے حکام کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ یہاں پر سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں اور پاکستان میں بہت جلد پی ایس اے کے مقابلے بحال کرائے جائیں۔

تازہ ترین