بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شاہ رخ ملک نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی سیاسی،اخلاقی جواز باقی نہیں رہا۔ نواز شریف سے استعفیٰ کیلئے کل احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کا کارکن ہوں وہ اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم بھٹی،پیپلز پارٹی خواتین وونگ کی رہنما کنول ملک،ضلعی سیکرٹری جنرل ارشاد سرویا،تحصیل صدر فاروق مغل، سید تطہیر الحسن پپو،رانا محمد سلیم، شاہ محمد چنڑ،خواجہ محمد قاسم،دلاور نیازی، جام عبدالستاراور دیگر موجود تھے۔شاہ رخ ملک، سلیم بھٹی اور یگر نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شریف خاندان چور ثابت ہو چکا ہے جس کے بعدنواز شریف جمہوریت کی ترقی کیلئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔