شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)کرنٹ لگنے سے کھمبے پر چڑھا الیکٹریشن جاں بحق۔ لاہورروڈ کے صنعتی علاقہ رضاآباد میں ایک فیکٹری کی بجلی کی سپلائی ٹھیک کرنے کے لیے لیسکو کے عملے نے پرائیوٹ نوجوان الیکٹریشن زاہد حسین کو بجلی کے پول پر چڑھا دیا جہاں وہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے واپڈا کے تین اہلکاروں بشیراحمد محمد افضل اور خرشید احمد کے علاوہ فیکٹری کے مالک کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔