• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ،ایف ایس سی کےپریکٹیکل میں نقل مافیا چھایا رہا

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) ایف ایس سی کےپریکٹیکل میں نقل مافیاچھایا رہا۔ گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں ایف ایس سی فزکس کے عملی امتحانات میں ذہین بچوں کی حق تلفی جبکہ دیگر طالبعلموں کو مبینہ طور پر تین سے پانچ سو روپیہ لیکر پرچی کی صورت میں جوابات فراہم کئے جاتے رہے۔ اس سلسلہ میںطالب علم احمدعلی، جہاہزیب ،آفتاب رضا ،غلام رضا ، احمد عظیمنے بتایا کہ عارف نامی گیٹ کیپر کے علاوہ نگران عملہ کے اہلکاروں سنیل اور عدیل کے ذریعے سینٹر سپروائزر نے رقم وصول کی اور تیار شدہ عملی امتحانات کی نوٹ بک بھی انہی ملازمین نے فروخت کی ۔ طالبعلموں نے سیکرٹری تعلیم اور ڈائریکٹر کالجز سے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلہ میں فزکس سینٹر بی کے سپروائزر شاہد محمود نے رابطہ پر بتایا پیسوں کے لین دین کے بارے میں مجھے کوئی علم نہ ہے۔
تازہ ترین