• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی میں کریک ڈائون،6 اشتہاریوں سمیت 15 گرفتار

صوابی (نمائندہ جنگ ) صوابی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 6اشتہاری ‘ 2سہولت کار اور 7 منشیات فروش گرفتار کر لئے ۔ ملزمان کے قبضہ سے 24عدد پستول ،ایک عددبندوق ا ور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلئے گئے ۔ تھانہ ٹوپی پولیس نے قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری اختر علی سکنہ بندی اُوبہ کی زیرقیادت ڈی ایس پی ٹوپی اعجاز آبازئی ،ایس ایچ او ٹوپی الطاف خان نے گرفتار کرلیا۔ ملزم بونیر پولیس کو قتل اور اقدام میں مطلوب تھاجبکہ دیگر کاروائی میں ایس ایچ اوٹوپی الطاف خان نے دوران گشت منشیات فروش ماجد سے 3065گرام چرس ، حنیف سے 2 بوتل شراب‘تھانہ صوابی پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی صوابی اظہار شاہ خان کاروائی کرتے ہوئے 4منشیات فروش کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 9000گرام چرس‘ تھانہ زیدہ ایس ایچ او مراد علی شاہ باچا نے منشیات فروش اشتیاق علی سکنہ زیدہ سے 3600گرام چرس برآمد اور سہولت کار محمد زمین سکنہ ٹھنڈکوئی کوگرفتارکرلیا ،تھانہ پرمولی پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی سرکل رزڑ بشیر داد ،ایس ایچ او پرمولی زاہد خان اور ایس ایچ او کالوخان نگاہ حسین خان کاروائی کرتے ہوئے سہولت کار سرور سکنہ کرنل شیر کلے اشتہاری خالد کو پناہ اور امداد سہولت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ، منشیات فروش رید اللہ سکنہ غلاماں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2000گرام چرس برآمدکرلی گئی ۔
تازہ ترین