وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 40 سال تک جنگ لڑی اور اس پر قابو پالیا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر مملکت نے کہاکہ ہماری حکومت نے گزشتہ 4 سالوں میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی خاص ہدایت ہے کہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے جوڑا جائے،اس لئے حکومت ثقافت اور فن کو اجاگر کررہی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ توانائی نے منصوبوں پر بھرپور توجہ دی،ان کی تکمیل میں وقت لگتا ہے،پاک چین دوستی اوردونوں ممالک کےلوگوں کےتعلقات کوبھی اجاگرکیاجائےگا۔