• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

Gujrat Alleged Terrorist Of Banned Organization Arrested

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گجرات سے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر پلی سیوریج ڈرین جی ٹی روڈ کے علاقے میں کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد نذیر حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔

دہشت گرد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین