کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ سے قبل قومی ہاکی ٹیم کو 70سے80انٹر نیشنل میچوں میں شر کت کا موقع ملنا چاہئے، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کر لی ہےاس پر مذیدباتیں درست نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میں ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنا پلان پی ایچ ایف کو پیش کردیا ہے جس پر عمل کر کے ہی قومی ہاکی ٹیم بہتر پوزیشن میں آ سکتی ہے، ورلڈ کپ میں رسائی ملنے کے بعد انگلینڈ، فرانس، کوریا، چین ، ملائیشیا ، آئرلینڈ نے پاکستان کے ساتھ اپنے ہوم گرائونڈ پر سیریز کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے جس کا ہمیں فائدہ اٹھانا چاہئے،انہوں نے کہا کہ 2013اور2015میں ورلڈ کپ اور اولمپک گیمز میں پاکستان نے رسائی حاصل نہیں کی مگر اس پر کسی نے شور نہیں مچایا،انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ لندن رائونڈ میں پاکستانی کی ٹیم ناتجربہ کاری کی وجہ سے شکست سے دوچار ہوئی ، کھلاڑی بڑے میچوں کا دبائو برداشت نہیں کرسکے،بھارت اور کینیڈا کے خلاف ہم بری طرح ہارے ، بھارت کے خلاف میچ میںہمیشہ سے دبائو ہوتا ہے جو ہمارے کھلاڑی کم میچوں کی وجہ سے برداشت نہ کر سکے، بعض میچوں میں ہم پنالٹی کارنر سے فائدہ نہیں اٹھاسکے، پاکستان کے کھلاڑی اگر 50,60میچوں کا تجربہ رکھتے تو یقینی طور پر ہم اچھی پر فارمنس دکھاسکتے تھے، انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف نے انہیں موقع دیا تو وہ کوچنگ جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے لئے سنیئر کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا، ہاکی لیگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے انہیں لندن مقابلے میں شامل نہیں کیا گیا تھا قومی سلیکشن کمیٹی کو موقف تھا جو کھلاڑی کیمپپ میں شامل ہوگا اسے قومی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا جس کی وجہ سے قومہ لندن ایونٹ میں ٹیم میں شامل نہ ہوسکے۔