• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کرپشن عروج پر، عوام بدحال زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،شاہ محمود

سکھر (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ میں کرپشن عروج پر ہے ، غریب عوام بھوک بدحالی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،نوکریاں بیچی جارہی ہیں، میرٹ کی دھجیاں اڑا کر اہل اور با صلاحیت پڑھے لکھے نوجوانوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے جس سے نوجوان بڑی تعداد میں مایوسی کا شکار ہیں، سندھ میں کرپشن اور بدحالی کے باعث عوام کے مسائل حل ہونے کے بجائے اس میں اضافہ ہوا ہے، سندھ کی عوام اب تنگ آچکے ہیں، آئندہ انتخابات میں سندھ میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

سکھر میں جتوئی برادران اور تاجر رہنماؤں کے تحریک انصاف سکھر سمیت سندھ بھر میں مضبوط ہوئی ہے، یہ بات درست ہے کہ 2013ء کے انتخابات میں تحریک انصاف نے سندھ پر توجہ نہیں دی تھی لیکن آئندہ انتخابات کے لئے پارٹی چیئرمین عمران خان اور میں خود پورے سندھ کے دورے کریں گے اور جلد سکھر میں بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ وہ سکھر ملٹری روڈ سے جتوئی برادران دیدار جتوئی، مبین جتوئی کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی کے اختتام پر منعقدہ جلسہ عام سے ٹیلیفونک خطاب کررہے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جی آئی ٹی رپورٹ تحریک انصاف کے موقف کی کامیابی ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں اور عوام وزیراعظم میاں نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف خیبرپختون خواہ کے بعد پنجاب میں مضبوط ہوگئی ہے ، عہدیدار اور کارکنان آنے والے انتخابات کی تیاریاں کریں اور تحریک انصاف کا منشور گھر گھر پہنچایا جائے ، عوامی رابطہ مہم تیز کی جائے ، انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ آج پی ٹی آئی نے سکھر میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سکھر میں بھی تبدیلی آچکی ہے، عوام پیپلزپارٹی سے تنگ آچکے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں کیونکہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔

واضح رہے کہ سکھر سے تعلق رکھنے والے دیدار جتوئی، مبین جتوئی سمیت جتوئی برادران اور سکھر اسمال ٹریڈ ر ز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن، سابق ڈی سی او سکھر عبدالمجید پٹھان سمیت متعدد شخصیات نے حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ، ان شخصیات کے تحر یک انصاف میں شمولیت کے بعد سکھر میں تحریک انصا ف کی عوامی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ 

تازہ ترین