مردان (نمائندہ جنگ )صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے مردان میڈیکل کمپلیکس کا مختصر دورہ کیاجہاں انہوں نے ایم پی اے عبید مایار کی خیریت دریافت کی جو کہ دل کی تکلیف کے باعث زیر علاج ہیں صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر جاوید اقبال نے جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی صوبائی وزیر نے تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مریضوں کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ اگر کسی وارڈ میں تعمیراتی کام بھی ہو رہا ہے تو مریضوں کے لیے بروقت متبادل انتظام کیا جائے صوبائی وزیر نے اس موقع پر مریضوں کے مسائل اورمشکلات بھی معلوم کیں اوران کے حل کے لئے موقع پر ہدایات جاری کیں ۔