شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ای این ٹی سپیشلسٹ کا عہدہ دوماہ سے خالی ہے جس کے باعث نہ صرف ناک کان اور گلے کے امراض میں مبتلامریضوں کو چیک نہیں کیا جارہا بلکہ ایم ایل سی کے اجرا ء کاکام بھی ایسے زخمیوں کے حوالہ سے روکا ہوا ہے جنہیں ناک کان اورگلے میں تیز دھارآلہ یا فائر سے زخم آتے ہیں اس صورتحال سے ایم ایس ڈاکٹر شہناز نسیم نے محکمہ صحت پنجاب کو آگاہ کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس ہسپتال میں ای این ٹی ڈاکٹروں کی دوخالی آسامیوں پر فوری طور پرای این ٹی سپیشلیسٹ تعینات کیے جائیں۔ دریں اثناء ہسپتال میں گریڈ 18کی سینئر میڈیکل افسروں کی 50خالی آسامیوں پر بھی ڈاکٹروں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔