شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )چیئرمین بلدیہ شیخوپورہ میاں امجد لطیف کی ہدایت پر وائس چیئرمین بلدیہ شیخوپورہ چودھری احسان مجید گجر نے بلدیہ شیخوپورہ کا اجلاس 20 جولائی کو صبح11 بجے طلب کرلیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے کونسلروں کا اجلاس 15 جولائی کو اپنے دفتر میں طلب کیا ہے جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے حق میں قرارداد پیش کرنے کیساتھ شیخوپورہ شہر کی تعمیر وترقی کے حوالہ سے بھی اہم فیصلے کئے جائینگے ، چودھری احسان مجید گجرکے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ نے چیئرمین بلدیہ شیخوپورہ میاں امجد لطیف کو ان کی عوامی خدمات کے اعتراف میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ممبر نامزد کردیا ہے اور وہ 25 جولائی کو چین کے شہر شنگھائی میں ہونیوالی کانفرنس میں بھی شریک ہونگے۔