سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) قائم مقام ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے دربار حضرت امام علی الحق شہیدؒ(امام صاحبؒ) کی سیکورٹی کے انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر اور ضلعی پولیس کے مقامی حکام سے آئندہ تین روز میں رپورٹ طلب کرلی ‘ سیکیورٹی رپورٹ کی روشنی میں امام صاحب ؒ گرائونڈ میں جمعرات بازار کے انعقاد کے بارے میں فیصلہ کیا جائےگا ‘ دربار امام علی الحق شہید ؒ کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے کلوز سرکٹ کیمرے لگائے جائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے دربار امام علی الحق شہیدؒ کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے دوران بتائی ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی پولیس کے سکیورٹی برانچ کے مقامی حکام کے ساتھ امام صاحب ؒ کی سکیورٹی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں ۔ انہوں نے کہاکہ امام صاحب قبرستان، گراونڈ اور دربار کی سیکورٹی کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا، کیمروں کی تعدادمیں اضافہ کیا جائے گا۔