گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)خصوصی عدالت برائے انسداد دہشت گردی نمبر1کے جج نے کالعدم تنظیم کے گرفتار 2 دہشتگردوں کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوا دیا ملزمان سفیان اور ظہیر الدین کو سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز شیخوپورہ موڑ پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا سی ٹی ڈی نے ملزمان کو گرفتار کر کے 845گرام بارودی مواد بر آمد کر لیا تھا جنہیں گزشتہ روز بارودی مواد سمیت عدالت میں پیش کروایا گیا جنہیں فاضل ج نے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔