• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے سکھر آنے والی پی آئی اے کی پروازمنسوخ

سکھر (بیورو رپورٹ) موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے سکھر آنے والی پی آئی اے کی پروازپی کے 536منسوخ کردی گئی، سکھر ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 کو ہفتے کی شب سکھر ایئرپورٹ پہنچنا تھا جہاں سے مسافروں کو لے کر یہ پرواز واپس کراچی روانہ ہوتی لیکن یہ پرواز کراچی سے ہی منسوخ کردی گئی، مذکورہ پرواز کے ذریعے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سمیت بعض صوبائی وزراء اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سمیت مسافروں نے سکھر آنا تھا جو پرواز کی منسوخی کے باعث نہیں پہنچ سکے، قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کو ہفتے کی رات شکارپور میں منعقدہ جلسہ عام سے بھی خطاب کرنا تھا لیکن وہ سکھر نہیں پہنچ سکے، دوسری جانب سکھر سے کراچی جانے والے مسافروں کو بھی پرواز کی منسوخی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔متعدد مسافر ایئرپورٹ سے واپس چلے گئے۔

تازہ ترین