• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس کا فیصلہ ایک ہفتے میں آجائےگا،خورشید شاہ

Decision On Panama Case Come Within A Week Khursheed Shah

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیش گوئی کی ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے بعد پاناما کیس کا فیصلہ ایک ہفتے میں آجائےگا۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ وہ کل شروع ہونے والے کیس میں عدالت سے زیادہ سے زیادہ وقت حاصل کر سکے ،لیکن مجھے لگتا ہے کہ فیصلہ ایک ہفتے میں آجائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ا سٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہے، زرداری کی تھالی میں کھانے والے فضل الرحمان ان دنوں نواز شریف سے جھپیاں ڈال رہے ہیں ۔

تازہ ترین