• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محب وطن بنگالیوں کی قربانیوں سے انکار آئین کے منافی ہے ، ایس ایم فاروق

کراچی ( پ،ر)چیئرمین پاک مسلم الائنس بچو دیوان،صدر ایس ایم فاروق،ڈاکٹر سید حسین سعید ،حاجی مفیض پردھان ،علاوالدین ،رحمت غاذی ،محمد عالم آفتاب شاہ جلال اور دیگر نے کہا کہ نادرا کی جانب سے غیر ملکیوں کی صف میں محب وطن بنگلہ زبان بولنے والوں کو بھی شامل کرنا بانیان پاکستان کی قربانیوں سے انکار اور آئین وقانون کے سراسرمنافی اور ان سے انحراف ہے انہوں نے کہا کہ اگر نادرا نے فارم سے لفط بنگالی کو حذف نہیں کیا تو پی ایم اےذمہ داران نادرا کیخلاف احتجاج کی کال دے گی۔
تازہ ترین