• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازکی مقبولیت سازشیوں کو ہضم نہیں ہو رہی، حمیدہ وحید الدین

گجرات(نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ پنجاب حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی مقبولیت سازشی عناصر کو ہضم نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے وہ سازشیں کر رہے ہیں مگر ان کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ نوازشریف کا ووٹ بینک بڑھے۔ میاں نوازشریف عوام کے دلوں میں ہیں اور ان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میئر میونسپل کارپوریشن حاجی ناصر محمود کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ پارٹی ورکر نوازشریف کے ساتھ ہیں۔ صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب میاں غلام حسین شاہد نے کہا کہ ابھی قانونی جنگ شروع ہوئی ہے۔ اپیلیں ہوں گی اور فتح (ن) لیگ کی ہو گی۔
تازہ ترین